آسام کے ضلع دھبری میں آج رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات نے یہاں ایک بیان میں بتایا کہ رات نو بج کر 27 منٹ پر آئے
زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 25.9 ڈگری شمالی عرض بلد اور 90.1 ڈگری مشرقی طول بلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔